• 19 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دینا

اولاد خداتعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ۔لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی تخلیق خالقِ کائنات نے احسن رنگ میں کی ہے اور ہر دو کو ایک جیسے حقوق سے نوازا ہے۔ مگر بڑے ہی درد سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ابھی بھی لڑکی کی پیدائش پر ماں کو طعنہ دیا جاتا ہے اور ایسی ماؤں کے لئے بیٹی کی پیدائش آزمائش بن جاتی ہے۔ اور اس طرح سے بیٹوں کو بیٹیوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ حالانکہ محسنِ نسواں صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بیٹیوں کی اچھی تعلیم و تربیت کرنے والے والدین کو جنت کی نوید سنائی ہے۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

تبرکات کی حقیقت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 فروری 2022