• 19 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

بد شگونی کے بد اثر سے بچنے کی دُعا

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کے کاموں میں بد شگونی روک بن جائے اُس نے بھی شرک کیا۔ صحابہؓ  نے عرض کیا اس کا ازالہ کیسے ہو؟ فرمایا یہ دُعا پڑھا کرو:

اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ

(مسند احمد مطبوعہ بیروت جلد2 صفحہ220)

ترجمہ: اے اللہ! کو ئی بد شگونی (مؤثر) نہیں سوائے تیری تقدیر شرّ کے اور کوئی بھلائی نہیں ملتی سوائے تیری بھلائی کے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ134)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

لجنہ اماءاللہ پریری ریجن کے تحت سالانہ تعلیم و تربیت کیمپ2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 فروری 2023