• 20 اپریل, 2024

نمائندگان سےدرخواست برائے روزنامہ الفضل لندن آن لائن

تمام نمائندگان روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے درج ذیل امورپرمشتمل درخواست ہے۔

  1. اخبار روزنامہ الفضل لندن آن لائن کو اپنے ہاں پروموٹ کریں ،خود روزانہ مطالعہ کریں اور اپنے علاقوں کی جماعتوں میں اس کے قارئین بڑھانے کی کوشش کریں۔
  2. جماعتی فنکشنز اور تقاریب کی خبریں بمعہ اچھی ریزلیوشن کی تصاویر کے علاوہ احباب جماعت کی خوشی ، غمی اور کامیابی کی اطلاعات اور بیماروں کی صحت یابی کےاعلانات بھی بھجوائیں ۔ اپنی فیملی اور عزیز و اقارب کے اعلانات بھی بھجوا سکتے ہیں۔
  3. علمی ، تربیتی، روحانی، اخلاقی، ورزشی، تحقیقی، تعارفی اور اہم امور پر خود بھی مضامین لکھیں اور اہل علم و قلم دوستوں سے بھی لکھوا کر کثرت سے بھجوائیں۔
  4. اینڈرائیڈ اور ایپل کی اپلیکیشنز بن چکی ہیں ۔ اس کو زیادہ سے زیادہ دوستوں کو اپنے فونز پر لوڈ کرنے کی درخواست کریں۔
  5. گو آپ کی منظوری متعلقہ ممالک کے لئے ہے تاہم اپنے ارد گرد کے ممالک (جہاں ابھی تک نمائندہ مقرر نہیں ہوا )کی خبریں بھی بھجوائیں۔
  6. اخبار کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لئے آرا٫ کا بھی استقبال کیا جائے گا۔
  7. اپنے ای میل ایڈریسز ادارہ ہذا بھجوادیں۔

قارئین سے درخواست

قارئین! مندرجہ بالا امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے سے متعلقہ نمائندہ سے تعاون کریں اور اپنے اخبار روزنامہ ’’الفضل‘‘ کے لئے خبریں اور مضامین مہیا کریں۔

جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء و کان اللّٰہ معکم و مع احبابکم

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ