• 4 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 21 ۔اپریل2020ء

متاثرہ افراد : 24لاکھ94ہزار                          اموات: 1 لاکھ71ہزار

اموات کی شرح میں  زیادتی والے ممالک میں امریکہ ،اٹلی ، سپین اور فرانس شامل ہے۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متأثرین کی تعداد  میں 82 ہزار جبکہ اموات میں 6ہزار 500 کا اضافہ ہوا ہے۔
  • دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد   6 لاکھ58 ہزار ہے۔ جن میں جرمنی  میں سب سے زیادہ پچانوے ہزار لوگ  شامل ہیں۔ سپین،چاینہ اور امریکہ  میں بھی یہ تعداد خاطر خواہ بہتر ہے۔

https://coronavirus.jhu.edu/map.html

براعظم متأثرین
یورپ 12 لاکھ 84 ہزار
امریکہ ساڑھے 8 لاکھ
جنوب مشرقی ایشیا 30 ہزار
افریقہ ساڑھے 14ہزار

https://covid19.who.int/

کورونا کے باعث تیل کی  عالمی منڈی میں مندی

  • کورونا  کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور لوگوں  کے  گھروں میں محصور ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی  قیمت میں خاطر خواہ  کمی دکھائی دی۔ جو ایک ڈالر سے بھی نیچے پہنچ گئی۔ تیل محفوظ کرنے والے ڈپوز میں بھی اب جگہ کی قلت کا سامنا ہے۔(سی این این)

ہندوستان کی صوتحال

  • اب تک ہندوستان میں متأثرین کی  تعداد  18 ہزار 658 ہے ، جن میں سے  3273 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔جبکہ  592 اموات واقع ہوئی ہیں۔اسی طرح 20 اپریل کو 924  نئے کیسز جبکہ آج 119 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ (Worldometer)

دریائے گنگا کی صفائی

  • ہندوستان کا دریائے گنگا  کئی دھایوں کے بعد مکمل صاف ہوگیا ہے۔ اس دریا میں انڈسٹریل فضلہ جات کثرت سے انڈیلے جاتے تھے مگر اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹریوں کے فضلے سے یہ محفوظ ہے۔(بی بی سی)

50 سے زائد صحافی کوروناسے متأثر:

  • ممبئی ، ہندوستان میں  50 سے زائد صحافی کورونا میں مبتلا۔ تقریبا 167 صحافیوں کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں سے 53 کا مثبت آیا ہے۔(سی این این)

پاکستان کی صورتحال:

  • گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران پاکستان  میں  سب سے زیادہ  کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 796 ہے۔ یوں پاکستان میں کُل متأثرہ افراد کی تعداد 9216 ہوگئی ہے جبکہ 192  اموات  ہیں۔(سی این این)

فیصل  ایدھی میں کورونا کی تشخیص

  • عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی  میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ واضح رہے کہ  فیصل ایدھی صاحب کی حال ہی میں وزیر اعظم  پاکستان عمران خان صاحب سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔(جیو نیوز)

آسٹریلیا کی صورتحال

  • آسٹریلیا میں نوکریوں کی بندش اور حکومتی ایکشن کی وجہ سے اب تک 7 لاکھ 80 ہزار افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ تعداد 20 سال سے کم عمر افراد کی ہے۔اسی طرح بے روزگاری سے سب سے زیادہ متأثر ہونے والے علاقوں میں وکٹوریا اور تسمانیہ شامل ہیں۔جبکہ سب سے زیادہ متأثر ہونے والے کاروبار میں رہائش ، ہوٹلز اور ریستوران وغیرہ شامل ہیں۔ (سی این این)
  • سڈنی آسٹریلیا میں عوام کو پرسکون ماحول اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایات کے ساتھ  3ساحل سمندر کھول دئے گئے ہیں۔

امریکی صدر کے اقدامات

  • کورونا وبا سے نمٹنے میں امریکی صدر ٹرمپ کو ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا۔جبکہ صدر اس بات پر مصر دکھائی دیتے ہیں کہ ہماری حکومت نے اب تک بہترین کام کر کے دکھایا ہے۔
  • امریکی ریاست جارجیا کے گورنر نے آئیندہ جمعہ تک اکثر کاروبار کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر ان کو بھی کافی تنقید کا سامنا ہے۔ اور خدشہ کیا جارہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں اگر یہ وبا  وسیع پیمانہ پر پھیل گئی تو اس کو کنٹرول کرنا ممکن نہ رہے گا۔(سی این این)

امریکی امیگریشن کی بندش

  • امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے  عارضی طور پر امریکہ میں تمام امیگریشن بند کردی ہے۔ ماہرین کا خدشہ ہے کہ اس سے امریکی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو کافی نقصان ہوگا۔ (بی بی سی)

علی بابا کمپنی کے مالک کا عطیہ

  • علی بابا کمپنی کے مالک جیک ما نے  عالمی ادارہ صحت کو  لاکھوں ماسک اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیک کی طرف سے یہ پہلا اقدام نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی وہ کافی سامان چائنہ ، جاپان ، ایران اور کئی دیگر  ممالک کو عطیہ کرچکے ہیں۔ (سی این این)

6 ماہ کی بچی میں کورونا کی تشخیص

  • لیورپول انگلستان میں 6 ماہ کی ایک بچی میں کورونا کی تشخیص ، والدین کا پوری قوم سے احتیاطی تدابیر کرنے اور اس وائریس کو سیریس لینے کی درخواست۔(بی بی سی)

روس کی صورتحال

  • روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متأثرین  کورونامیں 2558 کیسز کا خاطرخواہ اضافہ، البتہ  لاک ڈاؤن  کے خلاف سیکڑوں افراد ابھی بھی احتجاج کر رہے ہیں۔(سی این این)

Vatican City کی صورتحال

  • ویٹیکن سٹی میں کورونا سے متأثرین کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ (By Vatican News)

آئرلینڈ کی صورتحال

  • آئیرلینڈ میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں متأثرین کورونا میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔(سی این این)

چلی حکومت کا اقدام:

  • چلی کی حکومت نے  کورونا ٹیسٹ منفی آنے والوں کو ایک ڈیجیٹل کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے  محفوظ لوگوں کی فہرست مرتب کرنے اور ان کیلئے آسانی سے آنے جانے میں مدد ہوگی۔(سی این این)

سنگاپور کی صورتحال

  • سنگاپور میں نئے 1000 کیسز کا اضافہ ، جن میں اکثریت  دیگر ممالک سے آئے تارکین وطنوں کی ہے۔جبکہ مقامی افراد کی تعداد محض 20 ہے۔  مارچ کے وسط تک سنگاپور میں یہ تعداد محض 266 تھی، البتہ کورونا کی اس دوسری لہر نے اس تعداد کو اب 8 ہزار کے قریب پہنچا دیا ہے۔ (سی این این)

جرمنی کی صورتحال

  • سی این این کے مطابق جرمنی میں کورونا سے متأثرین  کی تعداد میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  پچاس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔البتہ جرمن چانسلر نے اپنے شہریوں کو مزید احتیاط کرنے اور کورونا سے خبرادار رہنے کی تلقین کی ہے۔
  • جرمنی انتظامیہ نے   مارکیٹوں کو آہستہ آہستہ کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے البتہ وزیر صحت کے مطابق سوشل احتیاطیں  اور طبی حفاظتی تدابیر کو مزید کئی ماہ اپناتے رہنا ہوگا (DW)

یورپی یونین کا بیان

  • موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں چائنہ میں یورپی یونین چیمبر آف کامرس  کے  چئیرمین کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے اب  کمپنیوں کو اپنی ’’صرف چائنہ‘‘ کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگااور چائنہ کی مصنوعات پر مکمل انحصار کو بھی ختم کرنا ہوگا۔ (DW)

برطانوی شہریوں کی پاکستان سے روانگی

  • برطانوی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کے 2 طیارے آج  اسلام آباد ائیرپورٹ سے  لندن جبکہ 2 طیارے لاہور ائیرپورٹ سے مانچسٹر کیلئے  روانہ ہوں گے۔اسی طرح  دوپہر 2 بجے قطر ائیرویز کا ایک طیارہ  اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کیلئے پہنچے گا۔ (ARY)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن(آن لائن)

پچھلا پڑھیں

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر 5، 21 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2020