• 3 مئی, 2024

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں جلسہ یومِ مسیحِ موعودؑ کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین سیرالیون کو مورخہ 28 ؍ مارچ 2021 ء کو جلسہ یومِ مسیح موعود ؑ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا مقصد جامعہ کے طلباء کو 23 ؍ مارچ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور حضرت مسیح موعود ؑ کی سیرت اور تعلیمات سے آگاہ کرنا تھا۔

جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم مبارک احمد گھمن صاحب، پرنسپل جامعہ کی صدارت میں دن 12 ؍ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا جس کی سعادت عزیزم محمد ییرو کمارا کو حاصل ہوئی۔ عزیزم عثمان سیسے نے نظم حمدوثناء اسی کو جو ذات جاودانی پیش کی۔

پروگرام کی پہلی تقریر عزیزم محمد جی کمارا نے کی جس کا عنوان حضرت مسیح موعود ؑ کی آمد کی ضرورت اور اہمیت تھا۔

دوسری تقریر مکرم شیخ ظافر احمد اسامہ استاذ جامعہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انتھک محنت کی عادت پر کی۔ آپ نے حالات و واقعات کی روشنی میں آپؑ کی سیرت کے اس پہلو پر روشنی ڈالی۔ آپ نے بتایا کے کس طرح تھوڑے وقت میں آپؑ نے 80 ؍ سے زائد کتب، سینکڑوں اشتہارات اورہزاروں خطوط لکھے اوران کے جواب دئے۔

جامعہ کے طلباء کے ایک گروپ نے حضرت مسیح موعود ؑ کا قصیدہ یاعین فیض اللہ والعرفان پیش کیا جس کا اردو اور انگریزی ترجمہ بھی ترنم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

تیسری تقریر مکرم سلیمان حمزہ کمارا صاحب استاذجامعہ نے پیش کی۔ آپ کی تقریر کا عنوان ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام کے چیمپئن‘‘ تھا۔ آپ نے حالات و واقعات کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح آپؑ نے عیسائیت اور ہندوازم اور دیگر مذاہب کے مقابلہ پر اسلام کا دفاع کیا اور اسے دوسرے ادیان پر غالب کیا۔

پروگرام کے اختتام پر مکرم پرنسپل صاحب نے طلبا کو بتایا کہ ان دنوں کے منانے کا مقصد خدا تعالیٰ کے افضال کو یاد کرنا اور آگے قدم بڑھانا ہے۔

دعا سے قبل طلباء کو سوالات کا موقع بھی دیا گیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا ختتام ہوا۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی، نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2021