• 19 مئی, 2024

اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے

خواجہ کمال الدین صاحب اور ڈاکٹر عباد اللہ صاحب رمضان میں اعتکاف بیٹھے تھے۔ حضرت مسیح موعودؑنے ان کو مخاطب کر کے فرمایا:
’’اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے اور بالکل کہیں آئے جائے ہی نہ۔ مسجد کی چھت پر دھوپ ہوتی ہے وہاں جا کر آپ بیٹھ سکتے ہیں۔ کیونکہ نیچے یہاں سردی زیادہ ہے۔ اور ضروری بات کر سکتے ہیں۔ ضروری امور کا خیال رکھنا چاہئے۔ اور یوں تو ہر ایک کام مومن کا عبادت ہی ہوتا ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد دوم صفحہ587-588 ایڈیشن 1988ء)

حضرت مسیح موعود ؑ کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا کہ معتکف اپنے دنیوی کاروبار کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں؟ آپ ؑ نے فرمایا:
’’سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اور بیمار کی عیادت کے لئے اورحوائج ضروری کے واسطے باہر جا سکتا ہے‘‘

(ملفوظات جلد5 صفحہ153-154 ایڈیشن 1988ء)

پچھلا پڑھیں

مقدر کی رات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2022