اے رب العالمین! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا مَیں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔ مَیں تیری وَجہِ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما۔ اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین۔ثم آمین
(ملفوظات جلد اول صفحہ 235 ایڈیشن 1984ء)
یہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بہت پیاری دعائے رحمت ہے۔
بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدصاحب خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10ستمبر 2010 میں اس دعا کے پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)