• 2 مئی, 2024

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ آگ سے نجات اور اس سے متعلق قرآنی دعائیں

نوٹ: خاکسار نے قارئین الفضل آن لائن  کے لیے رمضان کے ہر تین عشرہ جات رحمت، مغفرت اور آگ سے نجات کی مناسبت سے قرآن کریم، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں یکجا کی ہیں۔ اس سے قبل پہلے دو عشروں کی دعائیں دی جا چکی ہیں۔ اس  مرتبہ تیسرے عشرہ آگ سے نجات کی مناسبت سے سب سے پہلے قرآنی دعائیں پیش ہیں۔ اللہ تعالیٰ رمضان کی ہماری تمام مناجات کو درجہ قبولیت بخشے۔ آمین 

  • اَلَّـذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُـوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(آل عمران: 17)

جو لوگ کہتے ہیں اے ہمارے ربّ! یقینا ہم ایمان لے آئے پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

  • رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

(آل عمران: 195)

اے ہمارے ربّ ! اور ہمیں وہ وعدہ عطا کر دے جو تُو نے اپنے رسولوں پر ہمارے حق میں فرض کر دیا تھا اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کرنایقیناً  تُو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

  • رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّـمَ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

(الفرقان: 66)

اے ہمارے ربّ ! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے یقینا اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔

  • رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَىْءٍ رَّحْـمَةً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّـذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِـهِـمْ عَذَابَ الْجَحِـيْمِO رَبَّنَا وَاَدْخِلْـهُـمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ِ ۨ الَّتِىْ وَعَدْتَّهُـمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِـمْ وَاَزْوَاجِهِـمْ وَذُرِّيَّاتِـهِـمْ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُO وَقِـهِـمُ السَّيِّئَاتِ ۚ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِـمْتَهُ ۚ وَذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِـيْمُ

(المومن: 8 – 10)

اے ہمارے ربّ! تُو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ محیط ہے۔ پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی ان کو بخش دے اور ان کو جہنّم کے عذاب سے بچا۔ اور اے ہمارے ربّ! انہیں اُن دائمی جنتوں میں داخل کر دے جن کا تُو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہیں بھی جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور ان کی اولاد میں سے نیکی اختیار کرنے والے ہیں یقینا تُو ہی کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔ اور انہیں بدیوں سے بچا اور جسے تو نے اس دن بدیوں (کے نتائج) سے بچایا تو یقینا تُو نے اس پر بہت رحم کیا اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

استغفار اور توبہ دو چیزیں ہیں