• 26 ستمبر, 2025

آج کی دعا

رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْ ا قَوْلِیْ

(سورۃ طٰہٰ۔آیت 26تا29)

ترجمہ: اے میرے رب!میرا سینہ میرے لئے کشادہ کردے۔ اور میرا معاملہ مجھ پر آسان کردے ۔اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔

یہ قرآنِ مجید میں مذکور حضرت موسیٰ ؑ کی دعوت الی اللہ میں کامیابی اور شرح صدر کی جامع دعا ہے۔حضرت موسیٰؑ کو جب فرعون کے دربار میں حکمِ الٰہی پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی تو قرآنِ کریم میں سورۃ القصص آیت نمبر 35 اور 36 میں مذکور ہے کہ آپؑ نے خدا کے حضور عرض کی کہ میری نسبت میرا بھائی ہارون زیادہ فصیح اللسان ہے، اسے میرے مددگار کے طور پر ساتھ بھیجیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم تیرے بھائی کے ذریعہ سے تیرا بازو مضبوط کرینگے۔

پیغام پہنچانے کی ذمہ داری بہر حال حضرت موسیٰؑ کی ہی تھی ۔ خدا نے آپ کوزبان کی گرہ کھولنے کے لئے یہ عظیم الشان دعا بھی سکھلادی۔قرآنِ کریم گواہ ہے کہ آپؑ نے یہ ذمہ داری کامل طور سے ادا فرمائی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

ہر انسان کا سر دو زنجیروں میں ہے