• 15 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

شرحِ صدر، سہولت امر اور زبان میں تاثیر پیدا ہونے کی دعا

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب دربارِ فرعون میں جا کر فرمان الٰہی پہنچانے کا حکم ہوا تو انہوں نے یہ دعا کی۔ حضرت اسماء ؓبنت عمیس بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسولؐ اللہ کو ثبیر پہاڑ کے دامن میں یہی دعا کرتے دیکھا۔ آپؐ بارگاہ الٰہی میں عرض کر رہے تھے کہ مولیٰ میں تجھ سے وہی دعا مانگتا ہوں جو میرے بھائی موسیٰ نے مانگی۔

(تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد4 صفحہ295)

رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ ﴿ۙ۲۶﴾ وَیَسِّرۡ لِیۡۤ اَمۡرِیۡ ﴿ۙ۲۷﴾وَاحۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡ ﴿ۙ۲۸﴾یَفۡقَہُوۡا قَوۡلِیۡ ﴿۪۲۹﴾

(طٰہٰ: 26-29)

اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے۔ اور جو مجھ پر فرض ڈالا گیا ہے اس کو پورا کرنا میرے لئے آسان کر دے۔ اور اگر میری زبان میں کوئی گرہ ہو تو اسے بھی کھول دے۔ (حتّٰی کہ) لوگ میری بات آسانی سے سمجھنے لگیں۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ21)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ جلسہ یوم خلافت مانساکونکو، گیمبیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جولائی 2022