• 2 مئی, 2024

رپورٹ جلسہ یوم خلافت مانساکونکو، گیمبیا

جماعت احمدیہ مسلمہ گیمبیا کے ایک ریجن لوئر ریور ریجن کو محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 15 جون 2022 کو بعد نماز عصر جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ علٰی ذٰلک

چونکہ جلسہ سالانہ گیمبیا 27 مئی تا 29 مئی 2022 کو منعقد ہوا تھا۔ اس لئے جلسہ یوم خلافت 27 مئی کو منعقد نہ ہو سکا۔ لہٰذا یہ جلسہ 15 جون کو کیا گیا۔

تیاری و اطلاع:جلسہ کی تیاری کئی روز قبل ہی شروع ہوگئی تھی۔ اسی طرح احباب جماعت کو بروقت اطلاع بھی کردی گئی اور بار بار یاددہانی بھی کروائی جاتی رہی۔

پروگرام: جلسہ یوم خلافت جماعتی سکول طاہر احمدیہ مسلم سینئیر سیکنڈری سکول مانساکونکو میں کیا گیا۔جلسہ کی صدارت مکرم و محترم بابایف تراولے امیر جماعت گیمبیا نے کی۔ مکرم سید سہیل احمد نے سورہ نور کی آیات 55 تا 58 کی تلاوت کی اور ترجمہ پیش کیا۔ مکرم عبداللہ انجائی لوکل معلم سلسلہ نے خلافت کے بارے میں حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کی خلافت کے دوبارہ قیام کی پیشگوئی پر حامل عظیم الشان حدیث پیش کی۔ پھر خاکسار مسعود احمد طاہر مبلغ سلسلہ ایریا مشنری نے عہد خلافت دہرایا۔ اس کے بعد ایک لوکل معلم سلسلہ مکرم داؤد ایس کے چام نے خلافت کی اہمیت پر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم محمود احمد طاہر نائب امیر و مشنری انچارج گیمبیا نے اطاعت خلافت کے موضوع پر بہت ایمان افروز تقریر کی۔ آخر پر مکرم امیر صاحب گیمبیا نے اختتامی دعا کروائی۔

نمائش:جلسہ کے موقع پر ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں خلافت احمدیہ کی برکات، تاریخ، جماعت کی خدمت قرآن، خدمت انسانیت، گیمبیا میں جماعت کی آمد اور جماعتی ترقیات کو تصویری اور لٹریچر کی صورت میں اجاگر کیا گیا۔ قرآن کریم کے لوکل زبانوں میں تراجم کی کاپیاں بھی نمائش میں رکھی گئیں۔ یہ نمائش بہت پرکشش تھی، جس کو احباب نے بہت سراہا۔ مکرم امیر صاحب نے نمائش دیکھنے کے بعد اس کی تعریف کی اور مزید بہتری کے لئے نصائح بھی فرمائیں۔

حاضری: اس جلسہ کو ایم-ٹی-اے گیمیبا نے ریکارڈ کیا۔ ان دنوں جماعت کی نیشنل تربیتی کلاس بھی جاری تھی، اس لئے اس کلاس کے حاضرین نے بھی جلسہ میں شرکت کی۔ یوں یہ جلسہ ریجنل جلسہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لحاظ سے نیشنل جلسہ بھی بن گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ہمیشہ خلافت احمدیہ سے جُڑے رہنے اور خلافت کے مطیع و فرمانبرداع بنے رہنے کی توفیق عطاء فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل آئن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

بخل اور ایمان ایک ہی دل میں جمع نہیں ہو سکتے