• 15 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

مایوسی

مایوسی چلتی ہوئی وہ تیز آندھی ہے جو امیدوں کے سب چراغ بجھا دیتی ہے۔ انسان سے شعور و آگہی چھین کر اسے ذہنی مرض میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر بھروسہ رکھیں۔ وہ وہاں سے سبب مہیا کرتا ہے جو انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں کہ غم کی رات چاہے کتنی بھی لمبی ہو اس کے مقدر میں سحر ہونا لکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں اور مایوسی کو کبھی قریب نہ آنے دیں۔

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ جلسہ یوم خلافت مانساکونکو، گیمبیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جولائی 2022