• 19 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حضرت مولوی عبد الكريم ؓ نے فرمایا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصّلوٰۃ والسلام سے پوچھا کہ کیا کبھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ میں بھی ریا آوے؟

اس پر حضورنے فرمایا کہ کبھی چڑیا خانہ گئے ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں! فرمایا:
دیکھو وہاں شیر چیتے اور دوسرے حیوانات ہوتے ہیں۔ کبھی یہ خیال وہاں جا کر دل میں آ سکتا ہے کہ ان کے سامنے لمبی لمبی نمازیں پڑھیں۔ کبھی یہ خیال وہاں جا کر ریا کار سے ریاکار کے دل میں بھی نہیں آ سکتا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ خوب جانتا ہے کہ یہ حیوانات ہماری جنس سے تو نہیں ہیں تو پھر ریا کہاں رہی؟ ریا تو ہم جنسوں سے ہوتی ہے تو اہل اللہ کس سے ریا کریں۔ اُن کے سامنے دوسرے لوگوں کی وہی مثال ہے جیسے چڑیا خانہ میں جانور بھرے ہوئے ہیں۔

(ملفوظات جلد7 صفحہ26)

(مدیحہ مصوّر کاہلوں۔ ریجائنا، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ورچوئل ملاقات میں شمولیت کے بعد جذبات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2021