• 18 مئی, 2024

سو سال قبل کا الفضل

21ستمبر 1922ء دوشنبہ (سوموار)
مطابق 28 محرم الحرام 1341 ہجری

صفحہ اول پر حضرت مصلح موعودؓ کی صحت کے متعلق ذکر ہے۔ صفحہ1 اور 2 پر حضرت ظہورالدین اکمل صاحب کی خلافت سے محبت وعقیدت کے اظہار پر مشتمل ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ جس کے چند اشعار ذیل میں درج ہیں۔

مجھے خدا کی قسم ہے سن اے مرے دلدار
کہ تم سے بڑھ کے نہیں ہے کسی سے میرا پیار
تمہی تو ہو مرے غم خوار دلنواز حبیب
تمہی تو ہو مرے دردِ جگر کے ایک طبیب
تمہی تو ہو مرے ہمدرد، ہمدم و ہمراز
تمہی تو ہو کہ ہے جس پر مجھے بڑ اناز
تمہی تو مرے دل کا سرور اے پیارے
تمہی تو ہو مری آنکھ کا نور اے پیارے
تمہی وہ ہو کہ جدا جس سے ہو نہیں سکتا
تمہی وہ لعل ہو جس کو میں کھو نہیں سکتا
دلِ حزیں کے لیے موجبِ تسلی ہو
شبِ ہموم میں اک نور کی تجلی ہو

صفحہ نمبر2 پر اخبارِ احمدیہ کے تحت تبلیغی پروگرام ضلع گجرات اوربنگہ میں احمدیہ جلسے کا ذکر ہے۔

صفحہ نمبر3 اور 4 پرایک مضمون ’’آنے والا امام مہدی آ چکا اب انتظار کی کوئی ساعت باقی نہیں‘‘ شائع ہوا ہے۔

صفحہ نمبر5 اور 6 حضرت مصلح موعودؓ کا ارشاد فرمودہ ایک خطبہ نکاح شائع ہوا ہے۔ الفضل سے فریقین کی تعیین نہیں سکی۔

صفحہ نمبر8 پر ایک طالبعلم شیخ محمد عبداللہ صاحب ساکن دلیل پور (گورداسپور) متعلم اسلامیہ کالج لاہور کی قبولِ احمدیت کا ایمان افروز واقعہ درج ہے۔ آپ اس سے قبل تین سال تعلیم الاسلام ہائی اسکول قادیان میں زیرِ تعلیم رہے اور سلسلہ کے سخت مخالف تھے۔ آپ مختلف مسائل کے حل کے لیے غیر از جماعت علماء کے پا س جاتے رہے لیکن کسی سے تسلی بخش جواب نہ ملا۔ان علماء میں اہلِ حدیث عالم مولوی ثناء اللہ امرتسری بھی شامل تھے۔

صفحہ نمبر9پرجون،جولائی اور اگست میں بیعت کرنے والے احباب کی فہرست شائع ہوئی ہے۔جبکہ صفحہ نمبر11 اور 12 پر ہندوستان اور ممالکِ غیر کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔

مذکورہ اخبار کے مفصل ملاحظہ کےلیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں۔

https://www.alislam.org/alfazl/rabwah/A19220921.pdf

(م م محمود)

پچھلا پڑھیں

مساجد نمبر

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ