• 3 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مکرم تیمور احمد خان تحریر کرتے ہیں کہ
خاکسار روزانہ الفضل کا مطالعہ کرتا ہے خاص کر پہلے اورآخری صفحے کا۔اس میں فقہی کارنر، سبق آموز بات اور دعا کا تحفہ بہت اچھے مضامین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوسکے تو حکایات شیریں یا واقعات بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا خلفاء احمدیت پر ایک سلسلہ بھی شروع کیا جاسکتا ہے اور کچھ سائنسی و علمی یا ہنر سکھانے پر مشتمل معلوماتی مضامین بھی شامل کردیا کریں۔ جَزَاکَ اللّٰہُ تَعَالیٰ۔

نوٹ از ایڈیٹر۔ ہر احمدی اللہ کے فضل سے صاحب علم و صاحب قلم ہے ۔آپ خود بھی آگے بڑھیں اور مضامین لکھ کر ادارہ الفضل کو بھجوانے کی کوشش کریں۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ آمین

پچھلا پڑھیں

مساجد نمبر

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ