• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

عذابِ قبر اور دیگر فتنوں سے پناہ کی دعا

حضرت عائشہؓ کی روایت کے مطابق نماز میں اور حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت کے مطابق تشہّد کے بعد نبی کریمﷺ یہ دعا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُبِکَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِن فِتْنَۃِ المَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ المَحْیَا وَالْمَمَاتِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ المَاثَمِ وَالمَغْرَمِ

(بخاری کتاب الاستعاذہ)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور مسیح دجّال کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میَں گناہ سے اور قرض کے بوجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ66)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

شہر ZION کی کنجی ملنے پرجذبات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2022