• 4 مئی, 2024

شہر ZION کی کنجی ملنے پرجذبات

پھر اپنا فیصلہ مرے رب قدیر نے
تابہ ابد زمین پر ترقیم کر دیا
مسجد بنا کے ساتھ دی اُس نے کلید شہر
فتح عظیم کا نشاں تجسیم کر دیا

(جمیل الرحمن۔ لندن)

’’پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو جب Zion شہر کی کنجی تھمائی گئی ہو گی تو بام فلک کے فرشتے بھی حمد وثنا کے گیت گا رہے ہوں گے۔ انہیں جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے خاکسار یہ دو اشعار الفضل کی نذرکرنا چاہتی ہے۔

حیرت کی جاہ نہیں کوئی صدیوں سے یہ سنت اللہ ہے
غالب وہی آتے ہیں اک دن جو اس کے پیارے ہوتے ہیں

فتح وظفر کی سب کنجیاں ہاتھوں میں اٹھائے پھرتے ہیں
یہ دنیا کو معلوم نہیں کچھ راج دلارے ہوتے ہیں‘‘

(فرحت ضیاء راٹھور۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اداریے (حنیف محمود کے قلم سے) جلد اول

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 4)