حضرت ابو طلحہ انصاری رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح تشریف لائے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر خاص طور پر بشاشت تھی۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!آج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور پر خاص طور پر خوشی کے آثار ہیں۔ فرمایا ہاں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتے نے آ کر مجھے کہا کہ تمہاری امت میں سے جو شخص تم پر ایک بار عمدگی سے درود بھیجے گا اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس کی دس نیکیاں لکھے گا اور اس کی دس بدیاں معاف فرمائے گا اور اسے دس درجے بلند کرے گا اور ویسی ہی رحمت اس پر نازل کرے گا جیسی اس نے تمہارے لیے مانگی ہے۔
(مسند احمد بن حنبل جلد5 زیر روایت مسند ابی طلحہ انصاری)