• 19 اپریل, 2024

بیڈ منٹن (Badminton)

یہ کھیل پہلی بار 1870ء سے 1873ء کے درمیان شروع ہوا۔ سب سے پہلے اس کھیل کو انگلینڈ آرمی کے عہدیداروں نے کھیلا اور جب یہ ہندوستان آتے تب بھی اس کو کھیلتے۔ جس ٹاؤن میں کھیلتے اس کو poona کہتے تھے۔ اس کھیل کا نام ڈیوک آف بیؤفورڈ کے نام پر بیڈ منٹن رکھا گیا ہے۔ 1893ء میں اس کھیل کے اصول بنانے کے لیے انگلینڈ میں بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا1889ء میں اس کا پہلا میچ کھیلا گیا 1900ء میں سنگل مقابلوں کو بھی شامل کر لیا گیا جبکہ 1904ء میں انگلینڈ آئر لینڈ چمپین شپ میچ ہوا۔ 1934ء میںIBF کا قیام عمل میں آیا جس میں نو ملکوں کی نمائندگی تھی جن میں انگلینڈ آئر لینڈ، ویلز، ہالینڈ، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، اور فرانس شامل تھے جبکہ 1948ء میں پہلا Thomas cup IBF منعقد ہوا جس کو

team championship world men’s

کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بعد بہت سارے عالمی کپ منعقد کروائے جاتے رہے۔ جن میں (sudir cup) (uber cup) شامل ہیں۔ 1966 ءمیں اس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی شامل کر لیا گیا۔ 1992ء میں با قاعدہ طور پر اس کو اولمپکس میں بھی شامل کر لیا گیا اولمپکس میں سب سے پہلا گولڈ میڈل ملائشیا نے جیتا۔ 1977ء سے لے کر اب تک چین سب سے زیادہ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 61 سونے، 42 سلور 64 برانز کے میڈل جیتے ہیں۔ چین میں یہ کھیل 2000 سال سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ امریکہ میں اس کھیل کو مقبولیت 1929ء میں ملی۔ دنیا بھر میں بیڈ منٹن دوسرے نمبر پر کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کے 2 کروڑ 25لاکھ کے قریب افیشل کھلاڑی ہیں جو زیادہ تر ایشیاء اور ساوتھ کوریا میں موجود ہیں۔ 24 ستمبر 2006ء کو IBF میٹنگ میں اس فیڈریشن کا نام IBF سے BWF رکھ دیا گیا۔

رینکنگ (Ranking)

موجودہ رینکنگ کےمطابق ڈنمارک کے viktor axelsen پہلے جاپان کے kento momota دوسرے اورڈنمارک کے ander antonsen تیسرے نمبر پر ہیں۔

بیڈ منٹن شٹل کاک اور ریکٹ کے ساتھ کھیلی جاتی ہے اس کا گراؤنڈ 44 فٹ لمبا اور 20 چوڑا ہوتا ہے اس کو دو برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اس کے در میان جالی کا بنا ہوانیٹ ہوتا ہے جس کی اونچائی 5 فٹ 1 انچ ہوتی ہے۔

Shuttlecock

بیڈ منٹن جس سے کھیلی جاتی ہے اس کو شٹل کاک کہتے ہیں شٹل کاک مرغی اور بطخ کے پروں سے بنتی ہے اس کے علاوہ مصنوعی مرکب سنتھیٹک سے بھی بنائی جاتی ہے۔ ایک شٹل کاک میں 16 پر ہوتے ہیں جس کا وزن 5 گرام کے برابر ہوتا ہے اس کے پروں کی لمبائی 6.2 سے 7 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

ریکٹ (Racket)

ریکٹ کو آئرن دھات سے تیار کیا جاتا ہے جس کی لمبائی 680 ملی میٹر اور چوڑائی 230 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ اس کا وزن 70 سے 80 گرام ہوتا ہے۔ ریکٹ کے چار حصے ہوتے ہیں؛

1. Handle
2. Snoft
3. Throat
4. Heads

قواعد (Rules)

  • اس کھیل کو کم از کم 2 لوگ اور زیادہ سے زیادہ 4 لوگ کھیل سکتے ہیں۔
  • ٹاس کے ساتھ میچ شروع ہوتا ہے۔
  • ہر سروس Diagonally ہوتی ہے اور سروس Below the waist کی جاتی ہے۔
  • ہر سروس کے بعد پوائنٹ شمار کیا جاتا ہے۔
  • ایک میچ تین سیٹوں پر مشتمل ہوتا ہے ہر سیٹ میں 21 پوائنٹ ہوتے ہیں۔
  • اگر ایک سیٹ میں 20 نمبر برابر ہو جائیں تو جس ٹیم یا کھلاڑی کے پہلے دو نمبر اوپر ہوں گے وہی سیٹ جیتے گا۔
  • کوئی بھی کھلاڑی دوران میچ نیٹ کو ٹچ نہیں کر سکتا۔
  • Shuttlcock اگر ریکٹ پر stil ہو جائے تو دوسرے کھلاڑی کو نمبر دیا جاتا ہے۔

(قمر شعیب)

پچھلا پڑھیں

اداریے (حنیف محمود کے قلم سے) جلد اول

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 4)