• 19 مئی, 2024

تقریب تقسیم اسناد شاہد 2019ء تا 2022ء (جامعہ احمدیہ جرمنی)

جامعہ احمدیہ جرمنی کا آغاز2008ء میں خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں ہوا۔ جامعہ احمدیہ جرمنی سے پہلی کلاس اپنا سات سال کا تعلیمی سفر مکمل کرکے 2015 ء میں فارغ التحصیل ہوئی اور اب تک جامعہ آٹھ کلاسوں کے کل108 فارغ التحصیل مربیان کا تحفہ حضور انور کی خدمت میں پیش کر چکا ہے۔ الحمد للّٰہ علی ذلک۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 17ستمبر 2022 ء کو جامعہ احمدیہ جرمنی میں شاہد کلاس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب، نیشنل امیر جماعت جرمنی تھے۔ 2019ء سے کورونا وبا کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی تاہم امسال 2019ء سے 2022 تک فارغ التحصیل ہونے والی چار کلاسوں کے 47 طلبہ کو اسناد دی گئیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم حافظ احتشام احمد نےسورۃ الفتح کی آیات 28تا30 کی تلاوت مع اردو ترجمہ پیش کیں بعد ازاں عزیزم فرحان منظور نے جرمن ترجمہ پیش کیا۔ عزیزم ماہد الیاس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درج ذیل منظوم کلام پیش کیا

ہے شکر رب عز وجل خارج از بیاں
جس کےکلام سے ہمیں اس کا ملا نشاں

مکرم مبارک احمد تنویر، صدر تعلیمی کمیٹی نے ایک مختصر رپورٹ پیش کی جس میں دوران سال ہونے والی مساعی کا ذکر کیا۔ اسی طرح درجہ شاہد جو جامعہ کی تدریس کا آخری سال ہوتا ہے اس میں انجام پانے والے نصابی و غیر نصابی امور کا ذکر کیا۔

بعد ازاں محترم نیشنل امیر صاحب نے فارغ التحصیل ہونے والے مربیان میں اسناد تقسیم کیں۔ فارغ التحصیل ہونے والے مربیان کی نام درج ذیل ہیں۔

فارغ التحصیل مربیان 2019ء: مکرم کامل الیاس۔ مکرم انتصار احمد باجوہ۔ مکرم شارق عامر افتخار۔ مکرم اکرم اسلم۔ مکرم کامر ان اشرف۔ مکرم مبارز حسین۔ مکرم انصر احمد۔ مکرم منصور احمد۔ مکرم نادر احمد اویس ادریس۔

فارغ التحصیل مربیان 2020ء: مکرم فیروز ادیب اکمل۔ مکرم صہیب ناصر۔ مکرم نویل احمد شاد صاحب۔ مکرم باسل اسلم۔ مکرم سجیل احمد۔ مکرم عطاء الکریم انصر۔ مکرم ہارون احمد عطاء۔ مکرم تلمیذ احمد۔ مکرم ظافر احمد۔

فارغ التحصیل مربیان 2021ء: مکرم لقمان احمد۔ مکرم اویس احمد ملک۔ مکرم ساغر احمد بٹ۔ مکرم ولید احمد خان انجم۔ مکرم مباہل منیب احمد۔ مکرم شیراز احمد رانا۔ مکرم شرجیل احمد خالد۔ مکرم عبد النور خواجہ۔ مکرم محمد عمران بشارت۔ مکرم سعود احمد۔ مکرم عمیر احمد خالد۔ مکرم ایاز ملک۔ مکرم حمزہ نصیر احمد۔ مکرم شمس الملک چوہدری۔ مکرم اسد جری اللہ۔ مکرم فراز احمد۔

فارغ التحصیل مربیان 2022ء: مکرم عمیر احمد الیاس۔ مکرم سفیر احمد بٹ۔ مکرم محفوظ احمد منیر۔ مکرم شارب احمد بلوچ۔ مکرم مامون فاروق۔ مکرم مدثر احمد۔ مکرم انصر احمد ارشد۔ مکرم سلیمان اختر۔ مکرم مصلح احمد باسط۔ مکرم رمیض طاہر سید بخاری۔ مکرم لقمان بابر احمد۔ مکرم فائز احمد۔

اسناد کی تقسیم کے بعد محترم نیشنل امیر صاحب نے اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور آغاز میں پڑھی جانے والی نظم کے مصرعے ’’اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہی اصل بات ہے کہ ہم اس دنیا میں تو ہیں لیکن اس دنیا سے نہیں۔ اور یہ ایک ایسا مقصد ہے جو ہر مسلم اور مؤمن کے لئے مطمحِ نظر ہونا چاہئے۔ اسی طرح ایک اور بات جو ہمیں فراموش نہیں کرنی چاہئے وہ آپ میں سے ہر ایک کا حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تعلق و رابطہ ہے اور یہ زندہ اور ذاتی تعلق خلافت کے ساتھ بہت ضروری ہے۔ جب آپ جامعہ سے فارغ ہوں تو تہجدپڑھنا آپ کی شناخت اور معمول ہونا چاہئے تب ہی دوسروں کے لئے نمونہ بن سکتے ہیں آپ کو چاہئے کہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل پیروی کریں۔

محترم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے فرمایا کہ آج آپ لوگوں نے اسناد وصول کی ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سند حاصل کرنا ہمارا ٹارگٹ نہیں ہونا چاہئے بلکہ جو علم ہم نے حاصل کیا وہ ہمارے عمل سے ظاہر ہونا چاہئے اگرہمارا عمل ہمارے علم کی گواہی نہیں دیتا تو یہ سند محض ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے جو ہمارے کسی کام کا نہیں۔ ہماری اصل سند ہمارا عمل اور نمونہ ہے جو کہ آنحضورﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کے نمونہ کا ہی عکس ہے اور خلافت کے ذریعہ یہ نمونہ زندہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل مربیان کے گروپ کی صورت میں تصاویر بنائی گئیں۔ اور بعد میں مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

ادارہ الفضل آن لائن کی طرف سے میدان عمل میں آنے والے تمام مربیان کو مبارکباد پیش ہے

(حامد اقبال۔ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اداریے (حنیف محمود کے قلم سے) جلد اول

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 4)