• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا اِنَّا کُنَّا خَاطِئِیْنَ

(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلدنمبر22صفحہ نمبر104)

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش، ہم خطا پر تھے۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی بخشش ورحم کی دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10؍ ستمبر 2010ء میں جماعت کو اس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
’’پھر آپ کا ایک الہام ہے:۔ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا اِنَّا کُنَّا خَاطِئِیْنَ۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش، ہم خطا پر تھے۔

(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلدنمبر22 صفحہ نمبر104)

ایک جگہ آپؑ تحریر فرماتے ہیں:
اے ہمارے رب العزت! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری بلاؤں کو دور فرما اور تکالیف کو بھی دور فرما، اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غموں سے نجات بخش اور کفیل ہو ہماری مصیبتوں کا۔ اور ہمارے ساتھ ہو جہاں پر بھی ہم ہوں، اے ہمارے محبوب۔ اور ڈھانپ دے ہمارے ننگ کو اور امن میں رکھ ہمارے خطرات کو۔ اور ہم نے توکل کیا تجھ پر اور ہم نے تیرے سپرد کیا اپنا معاملہ، تو ہی ہمارا آقا ہے دنیا میں اور آخرت میں۔ اور تُو ارحم الراحمین ہے قبول فرما۔ اے رب العالمین‘‘۔

(تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلدنمبر17صفحہ نمبر182)

(خطبہ جمعہ 10؍ ستمبر 2010ء)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

والدین سے حسن سلوک