• 18 مئی, 2024

مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے

حضرت صہیب بن سنانؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ اس کے سارے کام برکت ہی برکت ہوتے ہیں۔ یہ فضل صرف مومن کے لیے مختص ہے۔ اگر اس کو کوئی خوشی اور فراخی نصیب ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہے اور اس کی شکر گزاری اس کے لیے مزید خیر و برکت کا موجب بنتی ہے اور اگر اس کو کوئی نقصان پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے اور اس کا یہ طرزِ عمل بھی اس کے لیے خیر و برکت کا ہی باعث بن جاتا ہے (کیونکہ وہ صبرکر کے ثواب حاصل کرتا ہے۔)

(مسلم کتاب الزھد باب المؤمن امرہ کلہ خیر)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کا اسپورٹس ڈے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 نومبر 2022