مکرم اقبال احمد نجم۔ لندن سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں۔
خاکسار کے بھائی مکرم افضال احمد تبسّم 6نومبر 2022ء کو فضل عمر ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ چند سال سے مرکز احمدیت میں مقیم تھے۔بیماری کے سبب ہسپتال میں داخل تھے۔ مورخہ 7نومبر کو آپکی نمازِ جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی۔ آپ نے فوج اور پولیس میں خدمات سر انجام دیں۔ 1965ء کی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اعلیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
سانحہ ارتحال
