السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ بخیریت ہوں۔
الفضل آن لائن کی (میرے ساتھ جڑی) پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔الحمدللّٰلہ بہت ہی پیارا اخبار ہے، پرتنوع مضامین اور اداریوں کے ساتھ۔ روزانہ کا اخبار اپنا جواب آپ ہوتا ہے۔ الحمدللّٰلہ تمام سلسلے بےمثال ہیں۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو انسان پڑھنا چاہ رہا ہوتا ہے، وہ اس میں نظر آ جاتا ہے۔ (سمجھ نہیں آتی کہ میرے دل کو دیکھ کر کوئ یہ اخبار لکھتا ہے)، بہرحال ہو سکتا ہے کہ سب پڑھنے والوں کا یہی خیال ہو۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اور سب ٹیم کو بہترین جزائے خیر سے نوازے۔ دعاؤں میں ہم سب اہل خانہ کو بھی ضرور یاد رکھا کریں۔
والسلام
خاکسار
مبارکہ شاہین
ڈارمشٹڈ، جرمنی
تاثرات
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ کل 13 دسمبر کو الفضل آن لائن کو ایک سال پورا ہو رہا ہے۔ الحمد للہ علی ذالک
اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور تمام جملہ ممبران کو بھی خاکسار تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔
خاکسار روزانہ صبح تلاوت کرنے کے بعد اس کا مطالعہ کرتا ہے اور اس وجہ سے اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء
(مظفر احمد ظفر ربوہ)