بچوں کو تنبیہ کرنا ضروری ہے
ایک بچّہ کی خبر لگی کہ اس نے کوئی شرارت کی ہے۔ یعنی آگ سے کچھ جلادیا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:
بچّوں کو تنبیہ کر دینا بھی ضروری ہے۔ اگر اس وقت ان کی شرارتوں سے منع نہ کیا جاوے تو بڑے ہوکر انجام اچھا نہیں ہوتا۔ بچپن میں اگر لڑکے کو کچھ تادیب کی جاوے تو وہ اس کو خوب یاد رہتی ہے کیونکہ اس وقت حافظہ قوی ہوتا ہے۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 10 مطبوعہ 2010)
(مرسلہ : فرخ شبیر لودھی مبلغ سلسلہ لائبیریا)