’’حضرت خباب بن ارتؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی تکالیف کا ذکر کیا۔ آپؐ کعبہ کے سایہ میں چادر کو سرہانہ بنائے لیٹے ہوئے تھے۔ ہم نے عرض کی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد نہیں مانگتے اور دعا نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ سختی كے یہ دن ختم کردے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے ایسا انسان بھی گزرا ہے جس کے لیے مذہبی دشمنی کی وجہ سے گڑھا کھودا جاتا اور اس میں اسے گاڑ دیا جاتا۔ پھر آرا لایا جاتا اور اس کے سر پر رکھ کر اسے دو ٹکڑے کر دیا جاتا۔ لیکن وہ اپنے دین اور عقیدہ سے نہ پھرتا اور بعض اوقات لوہے کی کنگھی سے مومن کا گوشت نوچ لیا جاتا۔ ہڈیاں اور پٹھے ننگے کردیے جاتے۔ لیکن یہ ظلم اس كو اپنے دین سے نہ ہٹاتا‘‘
(ماخوذ ازصحیح بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوۃ فی الاسلام)