’’السلام علیکم ورحمة اللّٰہ‘‘
ہمارے پیارے امام حضرت خلیفة المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ ہر جمعہ کو خطبہ جمعہ ارشاد فرمانے سے قبل ’’السلام علیکم ورحمة اللّٰہ‘‘ کہہ کر حاضرین کو اپنی طرف سے سلامتی بھیجتے اور اللہ کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ اور ہم دنیا بھر میں پھیلے احمدی ایم ٹی اے کی برکت سے ہی خلیفة المسیح کی طرف سے سلامتی اور رحمت کی دعا سے مستفیض ہوتے ہیں۔
ہم میں سے بعض بڑے اہتمام کے ساتھ خطبہ جمعہ سے قبل صرف خلیفة المسیح کی طرف سے سلامتی کی دعا لینے کے لئے ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ پس یہ دوست بہت خوش نصیب ہیں جو آج کی دنیا کے سب سے زیادہ معزز اور مکرم شخص سے سلامتی کی دعا لینے کے لئے اہتمام کرتے ہیں۔ پس ہم میں سے ہر ایک کو اس مبارک السلام علیکم کا حصہ بننے کے لئے وقت سے قبل خطبہ جمعہ کے لئے ٹی وی کے سامنے آجانا چاہئے۔
(علیم احمد ۔اسلام آباد ٹلفورڈ، برطانیہ)