• 27 اپریل, 2024

سیرالیون کے میامبا ریجن میں تقریبِ آمین

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 20 دسمبر 2021 بروز سوموار میامبا ٹاؤن میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والےاطفال و ناصرات کی تقریب آمین کروانے کی توفیق ملی۔ 5 اطفال اور 2 ناصرات نے قرآن کریم مکمل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مکرم فواد لولے صاحب سیکرٹری تعلیم سیرالیون و نمائندہ محترم امیر صاحب سیرالیون تھے۔

پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد بچوں کی ایک ٹیم نے بدرگاہ ذیشان نعت رسول کریم ﷺ پیش کی۔ علاو ہ ازیں نماز سادہ و مترجم، تقاریر، قصیدہ اور احادیث مبارکہ بھی اس بابرکت تقریب میں پیش کی گئیں۔

محترم مہمان خصوصی نے سب قرآن ختم کرنے والوں سے قرآن سنا اور اسناد تقسیم کیں اور قیمتی نصائح سے بھی نوازا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر، پیراماؤنٹ چیف، ٹاؤن چیف، آرمی و پولیس آفیسر، پاسٹر اور ٹاؤن کی دیگر اہم شخصیات نے شمولیت کی۔

مہمانوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا جماعت احمدیہ امن کی داعی اور اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنے والی جماعت ہے۔

یہ تقریب بہت سے افراد میں جماعت کے تعارف کے علاوہ تبلیغ کا باعث بھی بنی۔ اختتامی دعا کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں کو روزانہ تلاوت کرنے اور اس کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ : انصر محمود ورک۔مبلغ سلسلہ ، سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

واقعہ افک اور اس کا پس منظر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ