• 18 مئی, 2024

تقریب آمین

مکرم سعید الدین احمد سیکرٹری کمیٹی روزنامہ الفضل لندن آن لائن تحریر کرتے ہیں کہ
ان کے ہاںZOOM پر ایک تقریب آمین مؤرخہ 14 فروری 2021ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں خاکسار کے درج ذیل عزیزوں نے شرکت کی۔

نمبر 1۔ عزیزم حارث محمود ابن مکرم کاشف محمود آف ایسٹ لندن (بھانجا) نے 8 سال کی عمر میں قرآن کا پہلا دور مکمل کیا۔

نمبر2۔ عزیزہ عیشہ عمران بنت مکرم انیل عمران (بھانجی) آف جرمنی نے 10 سال میں قرآن کا پہلا دور مکمل کیا۔

نمبر 3۔ عزیزہ ناجیہ محمود بنت مکرم عامر محمود آف شیفیلڈ برطانیہ (بھانجی) نے 5سال کی عمر میں قرآن کا پہلا دور مکمل کیا۔

ان تین بچوں کی آمین تھی جبکہ نمبر 4۔عزیزہ اصفیٰ محمود بنت مکرم عامر محمود (بھانجی) نے بعمر ساڑھے چار سال تین بار قاعدہ یسرنا القرآن ختم کر کے قرآن کریم کا آغاز کیا۔

نمبر5۔6۔ دو بچوں عزیزہ ایمان عمران بنت مکرم انیل عمران نے بعمر 3 سال اور خاکسار کے بیٹے عزیزم زوحان احمد نے بعمر اڑھائی سال قاعدہ یسرنا القرآن پڑھنے کا آغاز کیا۔

یہ مبارک تقریب مکرم حنیف احمد محمود صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ آپ نے ان بچوں سے قرآن کریم اور قاعدہ سنا اور قرآن کی اہمیت وفضیلت بیان کر کے دعا کروائی۔ درج بالابچوں کونے قرآن کریم پڑھانے اور قاعدہ یسرنا القرآن کا آغاز کروانے کی سعادت بچوں کی ماؤں کو عطا ہوئی۔ جزاھم اللہ خیرا

قارئین روزنامہ الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآن کریم کے معارف و حقائق سے مالا مال کرے اور ان کی ماؤں کو احسن جزاء عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2021