• 17 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

شکل وصورت انسان کا پہلا تعارف ہے، انسان کا دوسرا اور اصل تعارف اسکے اخلاق ہیں، اپنا دوسرا تعارف مکمل کرلیں اتنا مکمل کرلیں کہ لوگ پہلا تعارف بھول جائیں، جب بولیں تو محبتوں کی سلطنت کے بادشاہ بن کر، سوچ سمجھ کر اور دوسرے کی بات کو اچھی طرح سن کر اور سمجھ کر، صرف جواب دینے اور سبقت لے جانے کی غرض سے نہیں، کیونکہ زندگی کی سختیوں کے درمیان ہروہ لمحہ حسین ہے جس میں محبت کا جواب محبت سے ملے۔ مگر محبت کا مطلب صرف اچھا اچھا اور میٹھا میٹھا ہرگز نہیں اس کا مطلب ہر قیمت پر بھلائی اور بہتری چاہنا ہے ، چاہے اس کے لئے کڑواہٹ اور سختی سے بھی کام لینا پڑے ضرور لیں۔

(کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

خلفاء کا مقام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2022