• 15 جولائی, 2025

آج کی دعا

اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ

(سنن ابی داؤد کتاب الادب حدیث نمبر: 5079)

ترجمہ: اے اﷲ! مجھے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھ۔

یہ سید ومولیٰ، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی آگ سے پناہ کی دعا ہے۔

حضرت مسلم بن حارث تمیمی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا کہ جب تم نماز مغرب سے سلام پھیرو تو سات بار ’’اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ‘‘ کہہ لیا کرو، تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا اور اسی طرح جب صبح کی نماز پڑھ چکو تو کہہ لیا کرو تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

پہلا سالانہ ریجنل جلسہ دلوا (Daloa)، آئیوری کوسٹ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 مارچ 2022