• 16 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

نظربد سے بچنے کی دُعائیں

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن ؓ وحسینؓ کو اس دُعا سے دم کرتے اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام کے لئے انہی الفاظ میں الٰہی پناہ مانگا کرتے تھے:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانِ وَ ھَا مَّۃٍ وَّ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّا مَّۃٍ

(بخاری کتاب الانبیاء)

ترجمہ: میں اللہ کے کامل و مکمل کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں موذی شیطان اور جانور سے اور ہر نظر بد سے۔

حضرت عامر بنؓ ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی پر نظر کا اثر ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا سے وہ اچھے ہو گئے۔

اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ حَرَّ ھَا وَ بَرْ دَ ھَا وَ وَصَبَھَا

(مسند احمد جلد3 صفحہ447)

ترجمہ: اے اللہ! اس سے ہر قسم کا بد اثر ذائل کر دے اور اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ149-150)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

تبلیغی اسٹال مجلس انصار للہ ڈنمارک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ