• 14 مئی, 2024

قرآن پر غور و تدبّر

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔

’’بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جُھکا رہے۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان ودل سے مصروف ہو جائیں… اس وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔ اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔‘‘

(ملفوظات جلد اول صفحہ 386)

’’قرآن شریف تدبر وتفکُّروغور سے پڑھنا چاہئے….تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی آیت رحمت پرگزر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاوے اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو تو وہاں خداتعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کےآگے پناہ کی درخواست کی جاوے اور تَدَبُّرو غور سے پڑھنا چاہئے اور اس پر عمل کیا جاوے۔‘‘

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 157)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ (22 ۔اپریل2020 ء)