اس سال بھی توفیق ملے روزوں کی یارب
قرآن پڑھوں ڈوب کے اس سال بھی یارب
خوش بختی ہماری ہے کہ پھر آیا ہے رمضان
توفیق ہو حق اس کا ادا کرنے کی رحمان
آندھی کی طرح صدقہ و خیرات کریں ہم
معمول سے بڑھ چڑھ کے عبادات کریں ہم
راتوں کی عبادت کے بہت لطف اٹھائیں
دن رات مساجد کی طرف دوڑ لگائیں
ہوں پیاسوں کی سیری کے لئے دید کے ساماں
اور بھوکے تو بھوکے ہیں ترے پیارکے جاناں
خود اپنی رضا جوئی کی سب راہیں سُجھا دے
دل اتنا ہو شفاف ترا چہرہ دکھا دے
(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)