• 2 مئی, 2024

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر6 ،(22 ۔اپریل 2020)

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
24,740 6,430 1,193

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

     
1 مصر 3490
2 جنوبی افریقہ 3465
3 مراکش 3209
4 الجیریا 2811
5 کیمرون 1163

افریقہ میں ماہ جون میں 3 ملین افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

افریقہ میں کورونا وائرس کی وبائی مرض سےمیں جون کے مہینہ میں3ملین افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن آف افریقہ کے مطابق براعظم افریقہ کے لوگوں نے قبل از وقت احتیاطی اور معاشرتی فاصلہ قائم نہ کیا تو دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اسی براعظم میں ہوں گی۔

(روزنامہ جنگ)  

ساؤتھ افریقہ

ساؤتھ افریقہ  کے صدر Cyril Ramaphosaنے کورونا وائرس  سے نمٹنے  اور ملک کی معیشت کے سنبھالنے کیلئے 500ملین Rand  (    26بلین ڈالرز )کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت 30اپریل سے پچھلے ماہ نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کو تسلسل کے ساتھ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(www.thesouthafrican.com)

علاوہ ازیں حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے 70ہزار سے زائد فوجی ملک میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(www.bbc.com/news/world/africa/live)

ساؤتھ افریقہ کی حکومت نے اس لاک ڈاؤ ن کے دوران شراب کی فروخت اور ترسیل پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے عرصہ میں شراب کی وجہ سے ہونے والے جرائم  میں کمی آسکے اور کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کی قوت مدافعت بہتر ہو۔ڈاکٹروں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اس پابندی کی وجہ سے ملک میں بعض جگہ مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

(www.bbc.com/news/world-africa-52358268)

ساؤتھ افریقہ کے وزیر اطلاعات Stella Ndabeniپر عدالت کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سےایک ہزارRand (53ڈالرز)جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اب انہیں ۲ ماہ کی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

(www.bbc.com/news/world/africa)

زمبابوے

زمبابوے میں اس وقت لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ چل رہا ہے لیکن اس عرصہ میں اشیائے خوردونوش  کی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بعض جگہ لوگوں نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔

(www.bbc.com/news/world-africa-52331272/coronavirus-zimbabwe-lockdown-hampered-by-food-shortages)

گھانا

گھانا کی حکومت  نے بعض ریجنز میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن عوامی اجتماعات اور اسکولوں کے کھلنے پر ابھی تک پابندی ہے۔گھانا میں  نائجیریا کے رہائشی  6 افراد نے لاک ڈاؤن کی خلاف  کرتے ہوئے برتھ ڈے پارٹی منائی  جس پر عدالت نے فی کس  2500ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے  اورادا نہ کرسکنے پر 5سال کی جیل ہونے کا امکان ہے۔

(www.bbc.com/news/world/africa/live)

گھانا میں Christian Councilنے کورونا وائرس کی روک تھام کے تناظر میں اگلے 3دنوں کو اجتماعی دعاؤں اور روزوں کیلئے مختص کیا ہے۔

گھانا میں اب تک 1154کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے120افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گھانا  کی دو کمپنیوں Gulf Energy LimitedاورCareWorld Globalنے گھانا کے37فوجی ہسپتالوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  حفاظتی سامان مہیا کیا ہے۔

(www.gbcghanaonline.com)       

عوامی جمہوریہ کانگو

عوامی جمہوریہ کانگو نے اپنے دار الحکومت کنشاسا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہاں  اب تک 350کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 25اموات واقع ہوئی ہیں۔

(www.gbcghanaonline.com)       

 کونگو کے ایک ہزار سے زائد رہائشی  فلائٹس بند ہوجانے کی وجہ سے مختلف ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں سے 165 افراد کا  پہلا وفد جو  دبئی میں  تھا واپس کونگو پہنچ  گیا ہے ۔

https://actualite.cd/2020/04/22/covid-19-165-congolais-bloques-dubai-arrivent-kinshasa-ce-mercredi

لسوتھو

لسوتھو میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم احتیاط کے پیش نظر حکومت نے3ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھاجس کو اب 5مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ وہ ملک ہے جہاں بغیر کسی کیس کے پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

(www.africanews.com/2020/04/22/virus-free-lesotho-rolls-out-socio-economic-interventions/)

ایوری کوسٹ میں کرفیو کی خلاف ورزی

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 834 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 293 گاڑیاں قبضے میں لی ہیں ۔ پولیس کے ترجمان کمشنر نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے جنہوں نے استعمال شدہ ماسک کو دھو کر دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی ۔

مڈگاسکر

چند دن پہلے مڈگاسکر کے صدر نے کہا تھا کہ ہمارے ماہرین نے جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کا علاج تلاش کرلیا ہے۔اب جڑی بوٹیوں سے تیار کی گئی کورونا وائرس کی اس دوائی کو باقاعدہ سرکاری طور پر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔مڈگاسکر کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوائی سے کورونا وائرس کے دو مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دوائی کو پہلے تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا گیا جس کے بہت ہی مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔

(www.africanews.com/2020/04/22/covid-organics-madagascar-launches-africa-s-first-cure-for-virus/)

روانڈا

مشرقی افریقہ میں واقع ملک روانڈا  میں منعقد ہونے والے Commonwealth Summitکو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔یہ سمٹ  کا انعقاد  جون میں ہونا تھااور اس میں 10ہزار سے زائد نمائندوں کی شرکت توقع تھی ۔

(www.gbcghanaonline.com)       

نائجیریا

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں نائجیریا کی 19ریاستوں میں تمام  اسلامی مدرسے  بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیز نائجیریا کی پولیس نے 30فٹ بالرز کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے،لاک ڈاؤن کے  دوران فٹ بال میچز منعقد کرنے اور کھیلنے کی  وجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

(www.bbc.com/news/world/africa)

مراکش

مراکش میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد50ہزار سے زائد افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

(www.bbc.com/news/world/africa)

’’گھر میں رہو‘‘ کے نام سے انعام کا  اعلان

عوامی جمہوریہ کونگو میں میڈیا کی کارکردگی کے حوالے سے  میڈیا کے لوگوں کو دیئے جانے والے انعام کا نام  « Restez à la Maison » ’’گھر میں رہو ‘‘  رکھ دیا گیا ہے ۔

https://actualite.cd/index.php/2020/04/21/communique-de-presse-lancement-des-prix-de-reconnaissance-des-medias-denommes-restez-la

                         چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو

                (نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ (22 ۔اپریل2020 ء)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2020