• 18 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر36 ، 22 مئی 2020

  • مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ  سے تجاوز  کر گئی
  • ایک فیصد تنخواہ کورونا فنڈ کا حصہ
  • لاکھوں افراد بے گھر
  • زندگی اجیرن نہ بنائیں

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
100,100 39,336 3,102

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 19137
2 مصر 15003
3 الجیریا 7728
4 مراکش 7211
5 نائیجریا 7016

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  4833  مریضوں اور 107اموات کا اضافہ ۔

مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ  سے تجاوز  کر گئی

مجموعی طو رپر افریقہ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اموات کی تین ہزار سے اوپر چلی گئی ہے ۔

وزراء کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر

 جنوبی سوڈان کے وزیر اطلاعات نے کنفرم کی ہے کہ  ملک کے  دس وزراء کا  کورونا ٹسٹ  پازیٹو یا ہے ۔  (بی بی سی افریقہ )

ایک فیصد تنخواہ کورونا فنڈ کا حصہ

مصر کے ہر تنخواہ دار فرد کی جولائی 2020سے  ایک سال  تک ایک فیصد تنخواہ کورونا فنڈ میں کاٹ لی جائے گی ۔ ماہانہ  125ڈالرز سے کم کمانے والے افراد اس سےمتاثر نہیں ہو ں گے ۔  (بی بی سی افریقہ )

اینٹی ملیریا دوائی ٹسٹ کی جائے گی

نائیجریا ،  ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی دوائی کورونا کے مریضوں پر آزمائے گا ۔وبا کے  ابتدا ئی دنوں سے ہی کورونا کے علاج کے لئے  اینٹی ملیریا دوائی کلوروکین کا نام لیاجارہا ہے ۔ لیکن ابھی تک اس بات کوعالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ۔   (بی بی سی افریقہ )

مشرقی افریقن ممالک کی مدد

ورلڈ بنک نے مشرقی افریقن ممالک کے  لئے 500ملین ڈالرز کے قرضوں کی منظوری دی ہے ۔ یہ قرضے  کم شرح  سود پر دئے جائیں گے تاکہ یہ ممالک کورونا وائرس  سے نمٹ سکیں ۔

Djibouti, Ethiopia, Kenya and Uganda, کو 160ملین  ڈالرز فوری وصول ہو جائیں گے۔  (بی بی سی افریقہ )

جیل وزٹ پابندی ختم کی جائے

 انسانی حقوق کی تنظیموں نے تنزانیہ حکومت سے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  جیل وزٹ پر لگائی گئی پابندی  ختم کی جائے۔ قیدی اپنے وکلاء کو ملنے سےبھی محروم ہو چکے ہیں ۔ ( بی بی سی افریقہ)

ڈاکٹرز کی ہڑتال

نائیجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن MNA نے اپنے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور جاب پر نہ جائیں ۔  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وبا کے ان دنوں میں کرفیو کے دوران انہیں مسلسل پولیس کی طرف سے تنگ کیا جاتا ہے ۔  (بی بی سی افریقہ )

پچاس ہزار اموات ہو سکتی ہیں

جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پچاس ہزار اموات ہو سکتی ہیں ۔ اسی طرح سال کے اختتام تک تین ملین متاثرین ہو سکتے ہیں ۔(  الجزیرہ)

لاکھوں افراد بے گھر

این آر سی کا کہنا ہے کہ اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی امراض کے دوران پوری دنیا میں مسلح تصادم جاری تھا۔ا س وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ صرف  کونگو میں  ہونے والی  جھڑپوں سے 482،000 افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

• یمن میں سعودی حکام کی طرف سے جنگ بندی پر عمل درآمد کے وعدوں کے باوجود لڑائی جاری ہے ، جس کے نتیجے میں 23 مارچ سے 24،000 افراد بے گھر ہوئے۔theeastafrican.co

زندگی اجیرن نہ بنائیں

ڈاکٹر فہیم یونس اپنے ٹویٹر پیغا م میں لکھتے ہیں کہ ہم کورونا وائرس کا مقابلہ سائنسی طور طریقے اپنا کر کر سکتے ہیں نہ کی اپنی مرضی سےخود پر غیر ضروری پابندیا ں عائد کر کے۔ انہوں نے ووہان شہر  کےدوبارہ کھلنے  کے موقع کی ایک تصویر پوسٹ کر کے ہمیں بتایا کہ سائنس کیا کہتی ہے اور خود ساختہ پابندیاں کیا ہیں ۔   

نیچے دی گئی تصویر میں گرین   سائنسی اصولوں کی پابندی ہے اور بلیو  خود ساختہ پابندیوں میں گرا ہوا ایک خوفزادہ انسان۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ22۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 مئی 2020