• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ22۔مئی2020ء

برطانیہ میں  14 روزہ قرنطینہ  کے نئے اصول مرتب/ہندوستان میں کورونا متأثرین میں اضافہ / جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں  کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز ہونے کا اندیشہ/انڈونیشیا میں مزید نئے کیسز/کورونا کی دوسر ی لہر انتہائی جان لیوا ہوسکتی/ترکی میں سیاحت کو 99 فیصد نقصان/تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں توسیع/بلغاریہ نے بارڈر کھول دئے / فلپائن کا نئے ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان/آسٹریلیا کی برطانیہ میں 14 روزہ قرنطینہ سے مستثنی قرار دئے جانے کی کوشش/برازیل میں انتہائی  شدید حالات/ جگر کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لئے خطرہ/جنوبی کوریا میں  سکول کھلنے لگے/ سنگاپور میں تارکین وطن شدید متأثر

متاثرہ افراد : 51لاکھ25ہزار                          اموات: 3 لاکھ33ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثریناموات متاثرین اموات
1امریکہ152518691527233101324
2برازیل2915791886019951888
3روس30870529728764135
4ہندوستان11235934355609132
5برطانیہ248297357041887363
6بنگہ دیش28511408177322
7جرمنی176752814774557

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد19لاکھ64ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ98ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ59ہزارجبکہ برازیل  میں1 لاکھ26ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں  کافی اضافہ ہوا ہے۔یہ تعداد  1 لاکھ 3 ہزار  رہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار4سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,220,267
یورپ 1,946,610
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 384,590
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 171,748
جنوب مشرقی ایشیا 167,028

https://covid19.who.int/

  • ہندوستان   میں کورونا کے متأثرین میں شدید اضافہ ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شامل ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقی سائنسدانوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ملک گیر  مشکل حالات کے باعث  کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرجائیں گی۔ واضح رہے کہ ملک میں آٹھ ہفتے سے لاک ڈاؤن چلا آرہا ہے۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں مزید 634 نئے کیسز   رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد ملک گیر کل تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  •  
  • عالمی وبا کے نتیجہ میں جہاں عمومی طور پر ہر ایک ملک نے لاک ڈاؤن  جیسی سختیاں لاگو کی تھیں ، اب تمام مالک میں رفتہ رفتہ یہ پابندیاں ختم ہورہی ہیں۔جبکہ دوسری طرف کورونا کی تعداد میں  ابھی تک اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق  کوئی دوا اور علاج نہ ہونے ک باعث اور مزید یہ کہ اب سختیا ں بھی ختم کی جاچکی ہیں ، اس وبا کی دوسری اور انتہائی جان لیوا لہر کے آنے کا قوی امکان موجود ہے۔ لہذا حتی الوسع احتیاط اور حفاظتی تدابیر انتہائی ضروری ہیں ۔(الجزیرہ)
  • ترکی میں سیاحت کی انڈسٹری کو از بس نقصان پہنچا ہے جہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 99 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ترکی اپنی سیاحت کی وجہ سے انتہائی مشہور ملک سمجھا جاتا ہے۔(الجزیرہ)
  • تھائی لینڈ  نے ملک گیر جاری لاک ڈاؤن میں جون کے آخر تک  توسیع کردی ہے۔ (الجزیرہ)
  • برطانیہ میں حکومت نے گھروں کی اقساط کی ادائیگیوں کیلئے آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • روس میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی جو کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے۔(الجزیرہ)
  • بلغاریہ  نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے  اپنے بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے اور تمام SCHENGEN/ یورپی یونین ممالک سے لوگ بارڈر کے آرپار آجاسکیں گے(الجزیرہ)
  • فلپائینی  پارلیمنٹ میں ایک بل پاس ہوا ہے جس کے مطابق تمام Tech Companies کو اب ملک میں اپنی سروسز کیلئے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو کورونا سے متأثرین کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ ان کمپنیوں میں فیس بک ،  گوگل ، نیٹ فلکس  وغیرہ شامل ہیں۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے  14 روزہ قرنطینہ کا اعلان کیا جاچکا ہے البتہ آسٹریلوی حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا سے متأثرین کی تعداد کافی حد تک کنٹرول میں ہے اس لئے ہم اس کوشش میں ہیں کہ آسٹریلوی مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ نہ کرنا پڑے۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ  نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کی پابندی نہ کرنے پر 1 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔
  • برازیل میں  کورونا کے باعث جہاں شدید تشویش پائی جارہی ہے وہیں برازیلی صدر روزبروز لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کی دھجیاں بکھیرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں صدر  ایک بھرے مجمع میں بچوں کو  گود میں اٹھائی پھرتے دکھائی دئے۔ بعض ذرائع کے مطابق صدر اپنے عہد ہ کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پوائنٹ سکورننگ کرنا چاہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک گیر اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔(یورو نیوز)
  • جدید تحقیق کے مطابق جگرکی بیماریوں میں مبتلا مریض کورونا سے متأثر ہونے کا زیادہ احتمال رکھتے ہیں اس لئے ایسے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنی چاہئیے۔(سی این این)
  • جنوبی کوریا نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور  کافی حد تک کورونا پر قابو پانے کے دعوی کے بعد اب سوموار سے تعلیمی ادارہ جات کھولنے کا   اعلان کردیا ہے۔(سی این این)
  • سنگاپور میں کورونا کے باعث دن بدن متأثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے  میں آرہا ہے۔  البتہ یہ تعداد زیادہ  تارکین وطن میں زیادہ بتائی جارہی ہے جو کسی بیرکس یا ہوسٹل میں رہائیش پذیر ہیں۔(سی این این)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اطلاعات اعلانات

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر36 ، 22 مئی 2020