• 24 اپریل, 2024

دعا کی درخواست

 مکرم میاں مظفرالحق ظفر نمائندہ روزنامہ الفضل سڈنی آسٹریلیا دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
خاکسار کے پیارے بھانجے مکرم عبدالسلام شہید ایل پلاٹ اوکاڑہ کے والد محترم ماسٹر منور احمد طارق صدر جماعت  ضلع اوکاڑہ پاکستان  گردہ میں پتھری کی وجہ سے علیل ہیں اور لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے جو کہ اللہ کے فضل سے کامیاب رہا ہے۔ ڈاکٹرز نے گردے کی نالیوں کی بندش ختم کرنے کے لیے سٹنس ڈالے ہیں۔ مگر ابھی کسی قدر کمزوری اور درد باقی ہے اور جواں سال بیٹے کی شہادت کی وجہ سے شدید دلی صدمے سے دو چار بھی ہیں-جس کی وجہ سے بیماری میں شدت آگئی تھی۔ نیز خاکسار کی ہمشیرہ ، شہید کی بیگم و بچے بھی غم اور دکھ کی وجہ سے نڈھال ہیں۔

جملہ احباب جماعت اور قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی بہنوئی کوشفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرماتے ہوئے تمام کو صبر جمیل سے نوازے۔ ہر آن ان کو اپنے خاص حفظ و امان میں رکھے۔ آمین  

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 مئی 2022

اگلا پڑھیں

نماز جنازہ حاضر و غائب