• 6 اگست, 2021

تقریب نکاح و شادی

مکرم ایم۔ایم۔ طاہر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میری بھانجی مکرمہ فاخرہ نمل صاحبہ بنت ڈاکٹر ناصر علی صاحب آف لندن کے نکاح کا اعلان از اراہ شفقت سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 3 اپریل 2021ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں 13000 ہزار پونڈ اسٹرلنگ کے عوض مکرم ڈاکٹر سید سجیل احمد شاہ صاحب (Ph.D) ابن مکرم سید وسیم احمد شاہ صاحب ساکن لندن کے ساتھ فرمایا۔ مورخہ 25 جون 2021ء کو لندن میں تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب نے دونوں خاندانوں کا جماعتی خدمات کے حوالہ سے تعارف کروایا جبکہ مکرم سید منصور شاہ صاحب نائب امیر یو ۔کے نے دعا کروائی۔ اگلے روز 26 جون کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مکرم ڈاکٹر ولی شاہ صاحب نے دعا کروائی۔

مکرمہ فاخرہ نمل صاحبہ مکرم ماسٹر غلام رسول صاحب آف محمد آباد سندھ کی پوتی، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی انچارج فرانس کی بھتیجی اور مکرم چوہدری محمد صادق صاحب واقف زندگی سابق اکاؤنٹنٹ وکالت تبشیر کی نواسی ہیں۔ مکرم ڈاکٹر سید سجیل احمد شاہ صاحب محمد سرور شاہ صاحب ابن حضرت ڈاکٹر سید ولایت شاہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعودؑ کے پوتے اور مکرم ڈاکٹر بشیر احمد خان صاحب آف پشاور کے نواسے ہیں۔ سید سجیل شاہ صاحب کی والدہ صاحبہ حضرت قاضی محمد یوسف صاحب سابق امیر جماعت صوبہ سرحد کی نواسی ہیں۔

قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں اور جماعت کے لئے بابرکت کرے اور مثمر بثمراتِ حسنہ بنائے نیز نیا جوڑا اپنے اسلاف کی اقدار اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے والا ہو۔آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2021