• 19 مئی, 2024

اعلان نکاح و رخصتانہ

•مکرم عبد السمیع خان استاد جامعہ احمدیہ۔ گھانا لکھتے ہیں۔
خاکسار کی بیٹی عزیزہ تنزیلہ سمیع کی تقریب نکاح ورخصتانہ 9 جولائی 2022ء کو جرمنی میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ڈوگر ریسٹورینٹ Raunheim میں 2 بجے دوپہر شروع ہوئی۔ تلاوت و نظم کے بعد مکرم محمد لقمان شاہد مربی سلسلہ نے عزیزہ تنزیلہ سمیع کے نکاح کا اعلان عزیزم ثمر سلطان حال مقیم Augsburg جرمنی ابن مکرم سلطان احمد (چک 152 شمالی سرگودھا) کے ساتھ 8 ہزار یورو حق مہر پر کیا اور دعا کروائی۔ خاکسار کی طرف سے وکیل میرے بیٹے عزیزم عطا٫ المنعم رضوان تھے۔ نکاح کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

عزیزہ تنزیلہ سمیع حضرت فتح دین ؓ صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کی نسل سے اور عبد الرشید خان صاحب خوشاب کی پوتی ہے۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بابرکت اور مثمر بثمرات حسنہ بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ