شکرِ نعمت اور صالحیت کی دوسری دعا
حضرت سلیمان ؑکا لشکر جب وادیٔ نملہ کے پاس سے گزرا اور وہ قوم ان کی ہیبت سے اپنے گھروں میں داخل ہو گئی یہ واقعہ دیکھ کر حضرت سلیمان ؑنے بے اختیار یہ دعا کی۔
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضَہُ وَاَدۡخِلۡنِیۡ بِرَحۡمَتِکَ فِیۡ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۲۰﴾
(النمل: 20)
اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ تیری نعمت کا جو تو نے مجھ پر اور میرے والد پر کی ہے شکریہ ادا کر سکوں اور ایسا مناسب عمل کروں جسے تو پسند فرما لے اور (اے خدا) اپنے رحم کے ساتھ تو مجھے اپنے بزرگ بندوں میں داخل کر۔
(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ34)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)