• 9 مئی, 2025

ایک سبق آموزبات

منطق سے آگے جہاں اور بھی ہیں

انسان جب تک عارف مولا نہ ہو، اسے اپنے خالق کی ہستی کا ادراک اور شعور حاصل نہ ہو، اسے ساری عمر دنیاوی لذات کی غلامی کرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ اسی لئے ہزاروں سال سے فلاسفر اور سائنس دان اس معمہ کو حل کرنے میں لگے رہے کہ معرفت، وجدان اور الہام در اصل ہوتا کیا ہے؟ آج تک ان اصطلاحوں کے متنازعہ بنے رہنے کی وجہ در اصل یہ ہے کہ کوئی بھی انہیں منطق کے ذریعہ سے سمجھ ہی نہیں سکتا۔ اس کے لئے منطق سے آگے بڑھ کر عبادت اور دعا کا سہارا لینا ضروری ہے۔

(کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

اے چھاؤں چھاؤں شخص تیری عمر ہو دراز

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اگست 2022