وَمَا تَوْفِیْقِیْٓ اِلَّا بِاللّٰہِ رَبِّ اَنْطِقْنَابِالْحَقِّ وَاکْشِفْ عَلَیْنَا الْحَقَّ وَاھْدِنَآ اِلیٰ حَقٍّ مُّبِیْنٍ۔ اٰمِیْن ثُمَّ اٰمِیْن
(خاتمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد21 صفحہ414)
ترجمہ:
اللہ کے فضل کے علاوہ مجھے کوئی توفیق حاصل نہیں۔اے میرے رب! ہماری زبان پر حق جاری فرما دے اور ہم پر حق کھول دے۔ اور ہماری کھلی کھلی (واضح) صداقت کی طرف رہنمائی فرما۔ آمین ثم آمین
یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ مسلمہ کی حق وصداقت کے حصول کی پیاری دعا ہے۔
حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ علیہ السلام نے اسلام کی حقانیت، قرآنِ کریم کے منجانب اللہ ہونے اور نبوتِ محمدیہ کے اثبات میں پچاس حصوں پر مشتمل ایک کتاب براہین احمدیہ لکھنے کا ارادہ فرمایا تھا جسکے 4 حصے 1880ء تا 1884ء میں شائع ہوئے جبکہ پانچواں حصہ 1905ء میں شائع ہوا۔ یہ پانچواں حصہ حضرت مسیح موعودؑ کے مطابق پہلے حصوں کے لئے شرح کے طور پر ہے۔
حضرت مسیح موعودؑ ضمیمہ کے بعد خاتمہ بھی لکھنا چاہتے تھے جس کو چا ر فصلوں میں تقسیم کرنا چاہتے تھے اس کے بیان کے بعد حضور ؑ نے مذکورہ بالا دعا فرمائی ہے۔
حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:
پس مذکورہ بالا ضرورتوں کے لحاظ سے اس خاتمہ کو چار فصلوں پر منقسم کیا گیا ہے
(فصل اول) اسلام کی حقیقت کے بیان میں
(فصل دوم) قرآن شریف کی اعلیٰ اور کامل تعلیم کے بیان میں
(فصل سوم) ان نشانوں کے بیان میں جنکے ظہور کا براہینِ احمدیہ میں وعدہ تھا اور خدا نے میرے ہاتھ پر وہ ظاہر فرمائے۔
(فصل چہارم) ان الہامات کی تشریح میں جن میں میرا نام عیسیٰ رکھا ہے یا دوسرے نبیوں کے نام سے مجھے موسوم کیا ہے یا ایسا ہی اور بعض الہامی فقرے جو تشریح کے لائق ہیں بیان فرمائے ہیں۔اب ان شاءاللہ اسی تشریح سے فصولِ اربعہ کا ذیل میں ذکر ہوگا۔ وَمَا تَوْفِیْقِیْٓ اِلَّا بِاللّٰہِ رَبِّ اَنْطِقْنَابِالْحَقِّ وَاکْشِفْ عَلَیْنَا الْحَقَّ وَاھْدِنَآ اِلیٰ حَقٍّ مُّبِیْنٍ۔ اٰمِیْن ثُمَّ اٰمِیْن
(خاتمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد21 صفحہ414)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)