• 19 مئی, 2024

تقریب رخصتانہ

مکرم محمد احمد عدنان ہاشمی نمائندہ الفضل آن لائن کینیااعلان بھجواتے ہیں کہ:
مؤرخہ 10ستمبر 2022ء احمدیہ مشن ہاؤس نیروبی (کینیا) کے احمدیہ ہال میں محترم محمد افضل ظفر مشنری انچارج ایلڈوریٹ ریجن کینیا کی صاحبزادی مکرمہ ڈاکٹر عطیۃ المنعم کی تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی۔ ان کانکاح مکر م نبیل احمد شاد ابن مکرم داؤد احمد شاد آف میونخ جرمنی سے مؤرخہ 9 ستمبر 2022ء کو محترم طارق محمود ظفر امیر و مشنری انچارج کینیا نے پڑھایا تھا۔ تقریب رخصتانہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو خاکسار نے کی۔ مکرم بشارت احمدطاہر مربی سلسلہ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعائیہ منظوم کلام ’’یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی‘‘ پڑھا۔ آخر میں مہمان خصوصی محترم طارق محمود ظفر امیر و مشنری انچارج کینیانے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس رشتہ کے جانبین کے لیےمبارک اور مثمر بثمرات حسنہ ہو نے کے لیےدعا کروائی۔

دلہن کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا مکرم ملک علی محمد آف ہجکہ کے ذریعہ آئی جنہوں نے ایک سچے خواب کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس خاندان میں متعدد واقفینِ نو اور واقفین زندگی موجود ہیں اور دیگر خاندان کے افراد کو مختلف حیثیتوں میں خدمتِ دین کی توفیق مل رہی ہے۔

دلہا کے خاندان میں احمدیت اللہ تعالی کے فضل سے صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے آئی جو موضع اٹھوال نزد قادیان کے رہنے والے تھے۔ دلہا اور ان کے والد صاحب اور والدہ صاحبہ جرمنی میں جماعتی اور تنظیمی لیول پہ دیگر خدمات سلسلہ بجا لا رہے ہیں۔احباب جماعت سے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے مبارک ہونے اور دونوں خاندانوں کے لئے باعث خوشی و مسر ت ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ