• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

ایک اور جامع دعا

حضرت عبد اللہؓ بن مسعود کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تشہّد کے بعد پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی:

اَلِّفْ اَللّٰھُمَّ عَلَی الْخَیْرِ قُلُوْبَنَا وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاھْدِ سُبُلَ السَّلَامِ وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ اِلَی النُّورِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ وَالْفِتَنَ مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَمَا بَطَنَ وَبَارِک لَنَا فِیْ اَسْمَاعِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُلُوْبِنَا وَاَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرِّحِیْمُ وَاجْعَلنَا شَاکِرِینَ لِنِعْمَتِکَ مُثْنِینَ بِھَاقَابِلِیْھَا وَاَتِمَّھَاعَلَیْنَا

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ: ہمارے دل خیر پر جمع کر دے اے اللہ! اور ہمارے درمیان صلح کے سامان مہیا فرما اور سلامتی کی راہیں دکھا اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے اور نور کی طرف (لے آ) اور ہمیں بے حیائی کی باتوں اور فتنوں سے بچا۔ خواہ ان کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سےاور اے (ہمارے ربّ!) ہمارے کانوں، آنکھوں اور دلوں میں برکت دے اور ہماری بیویوں اور اولاد میں بھی برکت عطا فرمااور ہم پر رجوع برحمت ہو۔ یقیناً تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنیوالا ہے۔ اور (اے اللہ!) ہمیں اپنی نعمت کا شکر گزار اور اس کی تعریف کرنے والا، اسے قبول کرنے والا بنا اور وہ نعمت ہم پر پوری کر۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ66-67)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ تنزانیہ 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اکتوبر 2022