• 4 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرمہ سعدیہ طارق لکھتی ہیں:
الفضل پڑھنا اتنا دلچسپ کام ہے کہ اس کوصرف ورق گردانی کر کے چھوڑا نہیں جاسکتا۔ اس لئے بعض دفعہ کئی دوسری مصروفیات کی وجہ سے زیادہ شمارے جمع ہو جاتے ہیں اور پھر تاریخ کے حساب سے پڑھنا شروع کرتی ہوں۔ آج آپ کا مضمون انبیاء کا انکار اور اللہ کی آزمائشوں کی یلغار پڑھ کر دل کانپ اٹھا لیکن یہاں تو ابھی بھی آنکھیں، کان اور دلوں پر قفل ہی پڑے ہیں۔ کل سے ایک مولوی کی وڈیو وائرل ہے جس میں وہ حمل والی احمدی عورتوں کو مارنے یا بچہ ضائع کرنے کی تلقین کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو مخالفوں کے ہر شر سے محفوظ رکھے آمین۔

• مکرم ڈاکٹر طارق انور باجوہ لندن سے لکھتے ہیں:
ماشاءاللّٰہ! کجیوں کے نام سے عمدہ خیالات نے جنم لے کر مضامین کی شکل اختیار کی ہے۔

• مکرم رحمت اللہ بندیشہ۔ جرمنی سے لکھتے ہیں:
ماشاء اللہ! میں نے ہر دو اداریے دوبارہ پڑھے اور بلاشک و شبہ کہا جاسکتا ہے کہ لفظ کجی کو بالکل ایک نئے زاویہ سے پیش کیا گیا ہے اور پھر اس لفظ کی توضیح و توصیف کے بیان کو گویا ایک نئے محاورہ کے مطابق ‘‘دریا کو کجی’’ میں بند کر دیا گیا ہے۔ اَللّٰھم زد فزد۔

• مکرم ذیشان محمود۔ سیرالیون سے لکھتے ہیں:
الفضل آن لائن کا معیار بہت عمدہ ہے۔ اسےنت نئے رنگ میں دیکھنا ہمارے لئےباعث تحسین ہے۔ آپ کی حوصلہ افزائی نئے لکھنے والوں میں لکھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 5)