• 26 اپریل, 2024

آج کى دعا

اَللّٰهُمَّ أَصْلِحْ لِيْ دِيْنِيْ الَّذِيْ هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِيْ وَأَصْلِحْ لِيْ دُنْيَايَ الَّتِيْ فِيْهَا مَعَاشِيْ وَأَصْلِحْ لِيْٓ اٰخِرَتِيْ الَّتِيْ فِيْهَا مَعَادِيْ وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِّىْ فِيْ كُلِّ خَيْرٍ وَّاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِّىْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ

(صحىح مسلم ،كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَآءِ وَالتَّوْبَةِ وَالْاِسْتِغْفَارِبَابُ فِى الأَدْعِيَةِحدىث: 6903)

ترجمہ: اے اللہ! مىرے دىن کو درست کر دے، جو مىرے (دىن و دنىا کے) ہر کام کے تحفظ کا ذرىعہ ہے اور مىرى دنىا کو درست کر دے جس مىں مىرى گزران ہے اور مىرى آخرت کو درست کر دے جس مىں مىرا (اپنى منزل کى طرف) لوٹنا ہے اور مىرى زندگى کو مىرے لىے ہر بھلائى مىں اضافے کا سبب بنا دے اور مىرى وفات کو مىرے لىے ہر شر سے راحت بنا دے۔

ىہ سىد ومولىٰ، فخرالانبىاء، رحمت اللعالمىن ،پىارے رسول حضرت محمدﷺ کى دىن ودنىا کى درستى کى دعا ہے۔

ہمارے پىارے آقا سىّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىَّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز مسلسل جماعت کو اپنى اصلاح کى طرف توجہ کى اور اللہ تعالىٰ سے تعلق جوڑنے کى طرف توجہ دلا رہے ہىں ۔آپ نے اپنے خطبہ جمعہ ىکم اکتوبر 2021 کو فرماىا۔
’’حضرت مصلح موعود نے …….. جماعت کو نصىحت فرمائى ہے کہ مصائب آتے ہىں۔ مشکلات مىں سے گزرنا پڑتا ہے تا کہ روحانى ترقى ہو اور اس اصول کو اگر ہم آج بھى ىاد رکھنا چاہتے ہىں ۔ تو پھر ىاد رکھىں کہ ىہ مصائب اور مشکلات جو ہىں ہمىں خدا تعالىٰ کے قرىب کرنے والے ہونے چاہئىں اور ىہى فتوحات کا پھر ذرىعہ بنتے ہىں۔ اگر ان باتوں مىں ہم صرف ڈر کے پىچھے پىچھے رہتے رہىں اور اپنى اصلاح کى طرف توجہ نہ کرىں تو پھر ترقى نہىں ہو سکتى۔ ہاں جب ترقىات مل جائىں اور مصائب ختم ہو جائىں تب بھى ہمارا تعلق اللہ تعالىٰ سے رہنا چاہئے لىکن ان دنوں مىں خاص طور پر اللہ تعالىٰ کى طرف زىادہ توجہ ہونى چاہئے اور ہمىں اپنى روحانى ترقى اور روحانى بہترى کى طرف توجہ دىنى چاہئے۔ حضرت مصلح موعود ؓنے ىہى لکھا ہے کہ اگر ہم نے اگر اس بات کو نہىں سمجھا تو کچھ نہىں سمجھا اور ىہى بات سمجھنے والى ہے ہر اىک احمدى کے لئے بھى آجکل۔‘‘

(خطبہ جمعہ ىکم اکتوبر 2021ء)

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 نومبر 2021