• 24 اپریل, 2024

عشرہ تحریک جدید جماعت احمدیہ سری لنکا

امسال ماہ اکتوبر 7 تاریخ سے لے کر 16 تاریخ تک سری لنکا جماعت کی 5 شاخوں میں عشرہ تحریک جدید اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت ہدایات کی ماتحت منایا گیا۔ الحمد للّٰہ۔

اس پروگرام کو اجاگر کرنے کیلئے سری لنکا کی 5 جماعتوں (Colombo, Negombo, Pasyala, Puttlam Polonnaruwa) کے مقامی صدران کرام، عاملہ ممبران اور مربیان کرام نے بھر پور کوشش کی ہے۔ ملک کی اقتصادی حالت خراب ہونے کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی پیاری جماعت نے ہر ممکن اس عشرہ کو کامیاب بنانے کیلئے مدد فراہم کی۔

عشرہ تحریک جدید کے دوران ان 5 جماعتوں نے مختلف پیرایوں میں دینی پروگرام کا انتظام کیا اور 5 جماعتوں میں مقیم صدران اور اُن کے ماتحت کام کرنے والے، مربیان کرام اور ذیلی تنظیموں کے صدران نے تاخیر نہ کرتے ہوئے مندرجہ ذیل پروگرام کو علمی جامہ پہنایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات پر مبنی نیشنل جماعت کی طرف سے ایک کمیٹی مقرر کی گئی۔ اُس کمیٹی کی طرف سے 10 دنوں کیلئے مختلف پروگرامز مقرر کئے گئے۔ خاص طور پر موٴرخہ 7 اور 14؍اکتوبر 2022ء دونوں جمعہ کے دن حضور انور کے تحریک جدید مالی قربانی کی اہمیت کے تعلق میں ہونے والے خطبات کو پڑھا گیا۔ افراد جماعت کو تحریک جدید مالی قربانی کے برکات اور اُس کی اہمیت کے پیش نظر مردوزن حضرات کیلئے الگ الگ تاریخوں میں تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ تحریک جدید مالی چندہ وعدہ جات کے مطابق وصولی کے لئے جماعتی افراد سے ملاقاتیں ہوئیں۔ عشرہ کے دنوں میں Eastern Province کے احمدی احباب کو بھی وزٹ کیا گیا۔

تحریک جدید کے حوالہ سے نیگیمبو اور پسیالہ جماعت میں ایک Documentary بھی دکھائی گئی۔ اُس کے علاوہ روزانہ تحریک جدید کے حوالہ سے واٹس ایپ کے ذریعہ پوسٹ فرمان حضرت مصلح موعودؓ بزبان سنگہالیز، تامل اور انگریزی میں بنا کر Share کرتے رہے۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل آن لائن سری لنکا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 16)