• 29 اپریل, 2024

رپورٹ جلسہ ہائے سیرت النبیﷺعروشا ریجن تنزانیہ

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں کہ:۔
’’مولود کے دن جلسہ کرنا، کوئی تقریب منعقد کرنا منع نہیں ہے بشرطیکہ اس میں کسی بھی قسم کی بدعات نہ ہوں۔ آنحضرت ﷺ کی سیرت بیان کی جائے ۔ اور اس قسم کا (پروگرام) صرف یہی نہیں کہ سال میں ایک دن ہو۔ محبوب کی سیرت جب بیان کرنی ہے تو پھر سارا سال ہی مختلف وقتوں میں جلسے ہوسکتے ہیں اور کرنے چاہئیں اور یہی جماعت کا تعامل رہا ہے، اور یہی جماعت کرتی ہے۔‘‘

( خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۳، مارچ ۲۰۰۹)

الحمد للہ ثم الحمد للہ عروشا ریجن کودورانِ ماہ جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ منا نے کی توفیق ملی۔ عروشا ریجن کی ٹوٹل سات جماعتیں ہیں سب میں ہی جلسہ سیرت النبیﷺ منایا گیا۔ الحمد للہ ٹوٹل حاضری احمدی احبا ب کی ۱۲۸ تھی ۔ جبکہ مہمان ۹ شامل ہوئے ۔

الحمد للہ چھ جلسوں میں احبابِ جماعت کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا ہے کہ مولا کریم ہم سب کو عشقِ رسولﷺ کو حقیقی رنگ میں سمجھنے والا اور عشقِ رسول ﷺ کے رنگ اپنے پر چڑھانے والا بنائے ۔ اور مولا کریم اِن تمام جلسہ جات کے ثمر آور اثرات ظاہر فرمائے آمین۔

(رپورٹ: ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر،نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 دسمبر 2020