• 5 مئی, 2024

آج کی دعا

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ

(الانبیاء: 88)

ترجمہ: کوئی معبود نہیں تیرے سوا۔ تُو پاک ہے۔ یقیناً میں ہی ظالموں میں سے تھا۔

یہ حضرت یونس علیہ السلام کی مصیبت سے نجات کی عاجزانہ دعا ہے۔ مشکلات دور ہونے کے لئے یہ دعا مجرب ہے۔

حضرت یونسؑ علیہ السلام نے اپنی قوم کو خدا کا پیغام پہنچایا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ آپؑ نے خدائی حکم کے مطابق انہیں عذاب کی خبر دی اور اس بستی کو چھوڑ کر دور چلے گئے۔ آپؑ کے جانے کے بعد اس قوم نے خدا کے حضور توبہ کی تو خدا نے انہیں معاف فرمادیا اور عذاب سے بچا لیا۔ حضرت یونس ؑ کو جب معلوم ہوا کہ میری قوم بچ گئی ہے تو انکے دل میں خیال آیا کہ قوم کیا سوچے گی میری پیشگوئی کے بارے میں جو کہ عذاب سے متعلق تھی۔ قرآن میں مذکور ہے کہ اللہ نے آپؑ کو سخت آزمائش سے بچایا۔ آپؑ کو مچھلی نے نگل لیا۔ آپ مچھلی کے پیٹ میں زندہ سلامت رہے اور باہر نکلے۔ اور خدا سے مندرجہ بالا الفاظ میں دعا کی۔ اللہ نے آپ کی دعا کو قبول فرمایا۔ اور آپؑ کو اپنی قوم کی طرف بھیجا اوروہ آپؑ پر ایمان لے آئے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

آئیں! ترکی کی سیر پر چلیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 دسمبر 2021